• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت ایجنسیوں کے ذریعے سیاسی حریفوں کو ہراساں کررہی ہے، محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آ ئی ) مقبو ضہ جموں و کشمیر کی سا بق وزیر اعلیٰ پی ڈی پی کی صدر محبو بہ مفتی نے کہا ہے کہ مو دی حکومت نے پورے ملک میں مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف کیا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بی جے پی حکومت انہیں کسی بھی وقت جھوٹے کیس میں پھنسا کر جیل میں ڈال سکتی ہے۔ کشمیر میڈیاذرا ئع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں اپنی قیام گاہ پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت سیاسی میدان میں ان کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان کے اہل خانہ اور پارٹی کے لیڈروں کو این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ ہراساں کررہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس حکومت نے لندن میں مقیم ان کی بہن اور ان کے والد مفتی محمد سعید کی قبرگاہ کو بھی نہیں بخشا۔حال ہی میں تین پارٹی لیڈروں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہیں اور ان کی پارٹی کے لیڈروں کو دہشت گردوں کا ساتھ دینے جیسے الزامات میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین