• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شیرانی نے اپنی پارٹی کو نقصان پہنچایا: مولانا محمد عاصم مخدوم

مسالک علماء بورڈ کے رہنما مولانا محمد عاصم مخدوم کہتے ہیں کہ مولانا محمد خان شیرانی اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔

مسالک علماء بورڈ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مولانا محمد عاصم مخدوم کی زیرِصدارت مسالک علماء بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مولانا عاصم نے کہا کہ ملک اس وقت کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مولانا محمد خان شیرانی اور ان کے ساتھیوں نے اپنی پارٹی کو نقصان پہنچایا، سمجھ نہیں آ رہا کہ ان اکابر کی تربیت میں کمی تھی یا قربِ قیامت کی علامات ہیں۔


مولانا محمد عاصم کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا شیرانی نے غلط موقع پر پارٹی سے اختلاف کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ملک کا سوچیں۔

تازہ ترین