• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شیرانی بے نقاب ہوچکے، فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اپنے بیان سے بے نقاب ہوئے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی سے نکالے گئے مولانا شیرانی اپنے بیان سے بے نقاب ہوگئے ہیں، ان کے جس بیان کو قبولیت مل رہی ہے وہ پارٹی کے نظریے سے انحراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سمیت کئی قوتیں مولانا شیرانی کی حمایت کررہی ہیں۔


پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے، جسے ایک ڈیوٹی ملی ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت سے مذاکرات کی شرط رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے استعفے اور انتخابات کرانے کا اعلان کرے تو مذاکرات کے طریقہ کار پر بات ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم یکم جنوری کو فیصلہ کرے گی کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں لینا۔

دوسری طرف جے یو آئی نے پارٹی کے اہم اجلاس میں مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کو پارٹی سے خارج کردیا ہے۔

جے یو آئی کے اس فیصلے پر وفاقی وزراء شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور نے خوب تنقید کی اور اسے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف تحریک کا آغاز قرار دیا۔

تازہ ترین