• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ جنوبی بھارت کے مہیش بابو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے ساؤتھ انڈین اداکار مہیش بابو کے ساتھ تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ 

اس تصویر میں دونوں اداکاروں کو باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس میں جو ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ دونوں کسی شوٹ میں مصروف ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے مہیش بابو کے ساتھ بی ٹی ایس تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے رنویر نے لکھا کہ ’بہترین اداکاروں میں سے ایک جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا استحقاق حاصل ہوا۔‘

ساتھ میں انھوں نے مہیش بابو کو ٹیگ کرتے ہوئے انھیں بڑا بھائی بھی کہہ کر پکارا۔ 

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بات چیت میں مصروف ہیں، جبکہ رپورٹس کے مطابق یہ تصویر کسی ایڈورٹائزمنٹ کے لیے کام کرنے کے دوران کی ہے۔

رنویر کی اس پوسٹ کو مہیش بابو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا بالی ووڈ اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ تھا۔‘


مداحوں نے دونوں کی اس تصویر کو خوب پسند کیا جبکہ ایک نے قرار دیا کہ بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹار ٹالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹار کے ساتھ موجود ہیں۔

تازہ ترین