• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے بیان کو دروغ گوئی قرار دیدیا


وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز کے بیان کو دروغ گوئی قرار دیدیا۔

مریم نواز کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما محمد علی درانی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ملاقات زبردستی نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا یہ الزام دروغ گوئی ہے، محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی۔


وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے مزید کہا کہ کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کےلیے مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی خاندان کے افراد سے ملاقات نہ کرنے میں بھی ان کی مرضی شامل ہوتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کو جیل میں قانون کے مطابق بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں۔

تازہ ترین