• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اکانومی نے بہت تیزی سے ریکوری کی، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ کے درباری عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔

مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اکانومی نے بہت تیزی سے ریکوری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں فوڈ سیکیورٹی کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔


وزیراعظم کے معاون خصوسی نے مزید کہا کہ رواں برس گلوبل اکانومی صدی کی بدترین کساد بازاری کا شکار رہی۔

انہون نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان میں حالات نسبتاً بہتر رہے، ملکی اکانومی نے بھی بہت تیزی سے ریکوری کی۔

تازہ ترین