• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمس آباد کے مکینوں کا صفائی کی ابتر صورتحال پر میونسپل انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) گنجان آبادی والے علاقے شمس آباد کے مکینوں نے صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل ایاز حسین، نعیم علی ودیگر نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں صفائی نہیں کرائی جارہی ہے، صفائی کا عملہ کئی دن سے غائب ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، شکایات کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر و کمشنر سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر علاقے میں صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنوایا جائے۔

تازہ ترین