• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جئے سندھ قومی محاذ: کینیڈا میں کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جئے سندھ قومی محاذ(جسقم)تعلقہ قاسم آباد کی جانب سے کینیڈا میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی بلوچستان کی سماجی ورکر کریمہ بلوچ کے قتل واقعہ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر جسقم رہنماؤں احسان جمالی‘اصغر جمالی‘باغی اسد ‘فرحان سندھی ‘دانی ملاح اور دیگر نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈا میں بلوچستان کی بہادر بیٹی کریمہ بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ فوری بند کیا جائے اور کریمہ بلوچ کے قاتلوں فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اورہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ کریمہ بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کینیڈا حکومت سے احتجاج کرکے ملزمان کو سزا دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

تازہ ترین