کراچی (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا خصوصی انٹرویو اتوار کی شب 10 بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ شو کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سے پاکستان کے سیاسی حالات اور مستقبل کے لائحہ عمل سمیت دیگر اہم اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی پروگرام کے میزبان ہیں۔