کراچی میں جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب درزی کی دکان میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جامع کلاتھ کے قریب واقع دکان میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گئی۔
بروقت آگ بجھانے کا عمل شروع کرنے کی وجہ سے آگ کو دوسری دکانوں تک بڑھنے سے روک دیا گیا۔
کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،تاہم دکان میں پڑا ہوا کپڑا اور دیگر سامان جل گیا۔