• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری اور زینب جمیل کے بچوں کی دوستی پروان چڑھنے لگی

دائرہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارائیں سارہ چوہدری اور زینب جمیل کے بچوں کی آپس میں دوستی پروان چڑھنے لگی ہے۔

اس ضمن میں سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوریز میں ایک تصویر سارہ چوہدری نے اپنی بیٹی فاطمہ کی بھی شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ سابقہ اداکارہ زینب جمیل کی بیٹی آیت بھی موجود ہے۔

مذکورہ تصویر میں فاطمہ اور آیت کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا ہے۔

سارہ چوہدری نے اپنی انسٹا اسٹوری زینب جمیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری بیٹی فاطمہ نے آج نئی دوست بنالی ہے جو زینب کی بیٹی آیت ہے۔‘

خیال رہے کہ زینب جمیل نے گزشتہ دنوں ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنی تمام زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گُزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زینب جمیل نے اپنے اس فیصلے کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا جبکہ ان کے فیصلے پر سارہ چوہدری نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب سارہ چوہدری ماضی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ تھیں اور پھر انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اُن کا مقبول ترین ڈراما ’تیرے پہلو میں‘ تھا جو جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین