• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں کینو کے جوس سے قوت مدافعت بڑھائیں

مدافعتی نظام کا ایک مضبوط نظام ہے جو آپ کے جسم کو انفیکشن اور ممکنہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔ متعدد عوامل آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں جیسے غیر صحت بخش غذا اور طرز زندگی مدافعتی نظام کے کام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے۔

کینو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ یہ آپ کے جسم کو کئی دیگر صحت سے متعلق فوائد پیش کرسکتا ہے۔ کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے۔ 

کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھری ہوئے ہوتے ہیں۔ موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔

آئیے کینو کے جوس کے صحت سے متعلق چند فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

کینو کے جوس کے حیرت انگیز فوائد:

قوت مدافعت بڑھاتا ہے:

کینو کا جوس وٹامن سی سے بھرا ہوا ہے، جو آپ کے مدافعتی نظام کو بڑھانے اور سردی، فلو اور دیگر سوزش کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

جِلد کو نِکھارتا ہے: 

روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔ کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے: 

کینو میں قدرتی طور پر کیلشیم موجود ہوتا ہے جو آپ کی ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہے، لہٰذا اس موسم سرما کینو کے جوس کو اپنی غذا میں شامل کرتے ہوئے اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنائیں۔

گردے کے پتھری کے درد کو ختم کرتا ہے:

کینو میں سائٹریٹ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یعنی کینو کا جوس پینا کیلشیم آکسیلیٹ پتھر کی تشکیل کو ختم کرنے اور گردے کی پتھریوں کی وجہ سے ہونے والے درد سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وزن میں کمی: 

کینو کا جوس کیلوری میں ناقابل یقین حد تک کم ہے۔ کینو کا جوس پینے سے آپ کا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہ سکتا ہے جس سے آپ کو کافی وقت تک بھوک نہیں لگے گی اور روزانہ کینو کا جوس پینے سے آپ کا بڑھتا وزن بھی کم ہوگا۔

تازہ ترین