• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز اور 22 اموات ہوئیں، وزیراعلیٰ

سندھ میں آج کورونا کے 1035 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 اموات بھی ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کورونا صورتحال سے متعلق بیان پر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12021 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1035 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک سندھ میں اب تک کورونا کے 2311918 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 211276 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے مزید 732 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 187767 ہوگئی ہے۔ 

سندھ میں آج مزید 22 افراد اس وبا کا شکار ہوکر جہانِ فانی سے کوچ کر گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3491 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20018 ہے جن میں سے 19250 مریض گھروں میں، 16 مریض آئسولیشن سینٹرز میں، 752 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا متاثرہ 664 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اس بیان میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 1035 کورونا کیسز میں سے 845 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ ضلع شرقی میں 304، ضلع جنوبی میں 212 اور ضلع وسطی میں 169 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

کراچی کے ضلع کورنگی میں 107، ضلع غربی میں 30 اور ملیر میں 23 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد میں 56، کشمور میں 30 اور بدین میں 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح نواب شاہ میں 17، سانگھڑ اور جامشورو میں 7-7، گھوٹکی، جیکب آباد اور نوشہروفیروز میں 6-6 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

ٹنڈو محمد خان میں 4، عمر کوٹ میں 3، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور اور ٹنڈو الہیار میں 2-2 جبکہ ٹھٹھہ میں ایک مزید نیا کیسز سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ عوام ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں، ہم سب کو اللّٰہ تعالیٰ اپنی پناہ میں رکھے۔

تازہ ترین