• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ  کھانوں میں  مسالوں کا استعمال کرتی ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور جیجی کے ہاں رواں برس ہی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسی ضمن میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’دوران حمل میں ایک نفسیاتی خاتون بن گئی تھی۔‘

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جن مسالوں کی تصویریں شیئر کیں اُن میں لال مرچیں، ہلدی، تندوری چکن، گرم مسالہ اور ایسے ہی دیگر مسالے شامل تھے۔

27 سالہ زین ملک اور 25 سالہ جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جنوری 2020 کے بعد جیجی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی۔

تازہ ترین