وزیراعظم عمران خان نے سردی بڑھتے ہی مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے توانائی کے امور پر اجلاس طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت طلب کیے گئے اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور سیکرٹریز شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو گیس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی اور گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات سےآگاہ کیا جائے گا۔
عمران خان کو اجلاس میں توانائی شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی جائے گی ، صنعتوں کو بجلی، گیس کی فراہمی پر بھی اجلاس میں آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم کو بجلی کی طلب اوررسد پربھی اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔