• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بندش پر شہریوں کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) العرفات کالونی، مکہ کالونی، شہید اں آباد، عارف آباد، لوہار کالونی سمیت ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بندش پر مکینوں نے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں گیس کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں، مکینوں شبیراحمد، محمدسلیم ، آصف، محمد شاہد، اعظم، نذیر احمد ودیگر کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں گیس آ ہی نہیں رہی جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین