• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 کے آخر تک 1 بلین سے زیادہ لوگوں کو 5 جی کوریج تک رسائی حاصل ہوگی

• کوویڈ 19 عالمی وباءکی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ، نیٹ ورک اور ڈیوائس ڈومین دونوں میں 2020 میں نئی5 جی فعالیت متعارف کروانے کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے

• 2020 کے آخر تک 220 ملین عالمی 5 جی سبسکرپشن کی پیشن گوئی ہے، جس میں چین کی تعداد 175 ملین ہے یا تقریباً 80 فیصد۔

• فکسڈ وائرلیس کی رسائی (ایف ڈبلیو اے) اب عالمی سطح پر تقریباً دو تہائی سہولت کاروں کے ذریعہ پیش کی جاتی ہے۔ ایف ڈبلیو اے کنیکشن میں تین گنا سے زیادہ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جو 2026 کے آخر تک 180 ملین سے زیادہ تک پہنچ جائے گی اور تمام موبائل نیٹ ورک کے ڈیٹا ٹریفک کا ایک چوتھائی حصہ ہوگی۔

• 2026 کے آخر تک 3.5 بلین 5 جی سبسکرپشن کی پیشن گوئی۔ اس وقت موبائل ڈیٹا ٹریفک کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ بنانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ایرکسن (نیس ڈیک: ای آر آئی سی)پیش گوئی کرتا ہے کہ 2026 میں ہر دس میں سے چار رکنیت 5 جی ہوں گے۔ یہ پیش گوئی ایرکسن موبلٹی رپورٹ کے تازہ شمارے میں شامل ہے۔ یہ موجودہ 5 جی رکنیت اورآبادی کی کوریج اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ موبائل کنیکٹوٹی کی کسی بھی دور میں سب سے تیز رفتار تعیناتی ہے۔

اس رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2020 کے آخر تک 1 بلین سے زیادہ افراد۔ دنیا کی 15 فیصد آبادی ایسے علاقے میں آباد ہوں گے جس میں 5 جی کوریج مہیا ہوچکی ہے۔ 2026 میں، دنیا کی 60 فیصد آبادی کو 5 جی کوریج تک رسائی حاصل ہو جائے گی، جو کہ 5 جی سبسکرپشن کی پیش گوئی کے ساتھ 3.5 بلین تک پہنچ جائے گی۔

ایرکسن نے 5 جی سبسکرپشن کے لئے اپنے سال 2020 کے آخر کا تخمینہ220 ملین کرتک بڑھا دیا ہے ، کیونکہ سہولت کار اپنے نیٹ ورک کی تعمیر کرتے رہتے ہیں۔ یہ اضافہ چین میں تیز رفتار استعمال کی وجہ سے ہوا ہے، جو کہ موبائل سبسکرپشن بیس کا 11 فیصد حصہ ہے۔ یہ قومی حکمت عملی، سروس فراہم کرنے والوں کے مابین سخت مقابلہ کے ساتھ ساتھ متعدد کمپنیوں کے تیزی سے سستے 5 جی اسمارٹ فونز کے ذریعے سے کارفرما ہوا ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ شمالی امریکہ میں اس سال کے اختتام پر 5 جی موبائل سبسکرپشنز تقریباً 4 فیصد ہوگی۔ تجارت کاری اب تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اور 2026  تک ایرکسن نے پیش گوئی کی ہے کہ شمالی امریکہ کے 80 فیصد موبائل رکنیت 5 جی ہوگی، جو دنیا کے کسی بھی خطے کی اعلی ترین سطح ہے۔

یورپ اس خطے میں 1 فیصد 5 جی سبسکرپشنز کے ساتھ اس سال کا اختتام کرے گا۔ ایک سال کے دوران، متعدد ممالک نے ریڈیو سپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر کی ہے جو کہ 5 جی کی تعیناتی کی حمایت میں اہم ضرورت ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی آگاہی ہے کہ کیوں 5 جی کی کامیابی صرف اکیلے کوریج یا سبسکرپشن نمبر تک محدود نہیں ہوگی۔ اس کی اہمیت کا تعین نئے استعمال کے معاملات اور ایپلیکیشن سے بھی کیا جائے گا، جس کے آثار منظرعام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ایرکسن پاکستان کے کنٹری منیجر وقاص نعیم کہتے ہیں:

" اس غیر معمولی وقت میں رابطے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔ جو صارفین کو کام اور تفریح سے متعلقہ سرگرمیاں انجام دینے کے قابل بناتے ہیں۔ تازہ موبلٹی رپورٹ میں ایسے رجحانات اور سوجھ بوجھ کو اجاگر کیا گیا ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اور زندگی کے نئے معمول کی تشکیل میں، جہاں الگ ہونے کی صورت میں بھی ہم ایک دوسرے سے رابطے کی بنیاد پر منسلک رہیں گے"۔

بہت اہم آئی او ٹی، اہم ایپلی کیشنز جو ایک مقررہ مدت میں ڈیٹا کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں، ان کو 5 جی نیٹ ورکس میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس سے مختلف شعبوں میں صارفین، کاروباری اداروں اور سرکاری اداروں کے لئے 5 جی پبلک اور مختص نیٹ ورکس کے ذریعے وسیع پیمانے پر وقت حساس خدمات انجام پائیں گی۔

کلاؤڈ گیمنگ ایک اور ابھرتی ہوئی ایپلیکیشن کیٹیگری ہے۔ 5 جی نیٹ ورکس اور ایج کمپیوٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعہ فراہم کردہ مشترکہ صلاحیتوں سے اسمارٹ فونز پر گیمنگ اسٹریمنگ سروسز کو اس معیاری تجربے کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا جو پی سی یا کنسول ہم منصبوں کے مساوی ہے۔ یہ ان گیمز کے لئے جدید نئی راہیں کھولے گا جو نقل و حرکت پر مبنی ہیں۔

5 جی فعالیت دونوں نیٹ ورک اور ڈیوائس ڈومینز میں بڑھتی ہے

5 جی نیو ریڈیو (این آر) کی فعالیت کو متعارف کروانے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، جس میں تجارتی طور پر 150 سے زیادہ 5 جی ڈیوائس ماڈل لانچ ہوئے ہیں۔ بہت سارے آلات 5 جی فریکوئنسی ڈویژن ڈوپلیکس (ایف ڈی ڈی) اور متحرک اسپیکٹرم شیئرنگ (ڈی ایس ایس) کی حمایت کرتے ہیں۔ پہلے 5 جی اسٹینڈ اسٹون (ایس اے) نیٹ ورک ایشیاء اور شمالی امریکہ میں لانچ کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی این آر کیریئر جمع کرنے کے قابل پہلے آلات بھی۔

مزید خدمات فراہم کرنے والوں کے ذریعہ پیش کردہ ایف ڈبلیو اے

کوویڈ 19 وبائی امراض میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ ساتھ تیز رفتار اور قابل اعتماد گھریلو براڈ بینڈ رابطے کی اہمیت اور ضرورت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ، فکسڈ وائرلیس رسائی (ایف ڈبلیو اے) پیش کرنے والے سروس فراہم کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سروس فراہم کرنے والوں میں سے تقریبا دو تہائی اب ایف ڈبلیو اے کی پیش کش کرتے ہیں۔ ایف ڈبلیو اے رابطوں کی پیش گوئی ہے کہ 2026 کے آخر تک تین گنا سے زیادہ بڑھ جائے گا اور 180 ملین سے زیادہ تک پہنچ جائے گا ، جوکے کل موبائل نیٹ ورک کے ڈیٹا ٹریفک کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

fixed wireless access (FWA)

ایرکسن موبلٹی رپورٹ کے اس شمارے میں چار خصوصیت کے مضامین شامل ہیں:

• 2020: فرسٹ نیٹ کے لئے حتمی تناؤ کا امتحان۔ اے ٹی اینڈ ٹی کے ساتھ شریک تحریر

• خدمت فراہم کرنے والوں کو کامیابی کے تین متبادل راستوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے

• موبائل کلاؤڈ گیمنگ - ایک ابھرتا ہوا کاروبار کا موقع

• صنعتی اور کاروباری نیٹ ورک

ایرکسن موبلٹی رپورٹ کا نومبر 2020 شمارہ ڈاؤن لوڈ کریں۔

متعلقہ لنکس:

Ericsson Mobility Report

Connectivity in a COVID-19 world (Ericsson ConsumerLab study)

Ericsson’s publicly announced 5G contracts

Ericsson 5G

ایرکسن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

4G and 5G Fixed Wireless Access

تازہ ترین