سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 199 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 11 افراد انتقال کر گئے۔
ترجمان سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 339 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 11 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد مملکت میں اس مرض کے باعث انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہزار 196 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا کے 174 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 790 ہے۔