• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی، علی مگسی نے سبقت حاصل کر لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی کی اے کیٹیگری میں علی مگسی نے سبقت حاصل کر لی۔

روڈ ریلی کا فنشنگ پوائنٹ صفرانی کے مقام پر رکھا گیا تھا، یوں ٹریک 180 کلو میٹر پر مشتمل تھا جبکہ ویمن اور ویٹرن کیٹیگری کا ٹریک نصف رکھا گیا تھا۔

ریلی میں اب تک 21 ڈرائیورز نے اپنی ریس فنش کر لی ہے، اسٹاک اے کیٹیگری میں شامل 8 میں 4 ڈرائیورز نے اپنی ریس فنش کر لی ہے۔

اسٹاک اے کیٹیگری میں علی مگسی نے سبقت حاصل کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹے 53 منٹ اور 27 سکینڈ میں طے کیا۔

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی کی اسٹاک بی کیٹیگری میں 12 ڈرائیورز نے حصہ لیا، جن میں سے 5 نے ریس فنش کی۔

اسٹاک بی کیٹیگری میں محمد مگسی 1 گھنٹے 58 منٹ 36 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے پہلے نمبر پر رہےجبکہ اسٹاک سی میں جہانزیب عمرانی نے فاصلہ 2 گھنٹے 14 منٹ 36 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ریلی میں اسٹاک ڈی کیٹیگری میں 6 میں سے 4 ڈرائیورز فنشنگ لائن عبور کرنے میں کامیاب رہے، فلک شیر بلوچ نے 2 گھنٹوں 20 منٹ 55 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ویمن پری پیئرڈ کیٹیگری دینا پٹیل نے اپنے نام کر لی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 1 گھنٹے 27 منٹ اور 34 سیکنڈ میں طے کیا۔

ویٹرن کیٹیگری انس خاکوانی نے اپنے نام کی ہے، انہوں نے 1 گھنٹے 26 منٹ اور 6 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا ہے۔

جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج آف روڈ ریلی کا فائنل کل (اتوار کو) سجے گا، جس میں حصہ لینے والی پری پیئرڈ کی بڑی گاڑیوں کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید