پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان گولڈن ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72فٹ فاصلے کا جمپ کیا، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ طویل تھا۔
اس سے قبل آج ہی سلطان محمد گولڈن نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو میں ریکارڈ توڑ دیا۔
سلطان گولڈن نے 2022ء کا تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
اس سے قبل طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز کا تھا، تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین نے 2022ء میں قائم کیا تھا۔
ریکارڈ توڑنے پر شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد دی گئی۔
عالمی ریکارڈز توڑنے کے بعد سلطان گولڈن نے گورنر اور وزیرِ اعلیً بلوچستان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سلطان گولڈن کو مبارک باددی۔