• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

بھارت نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے 70 رنز کا ہدف دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن ہوم ٹیم دوسری اننگز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیمرون گرین 45 اور میتھو ویڈ 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ روی چندر ایشون نے تین کھلاڑیون کوآؤٹ کیا۔


بھارت کو جیت کے لیے 70 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شبمن گل 35 اور رہانے 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے میچ آٹھ وکٹ سے جیت کر چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین