• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور آسٹریلیا کی 72سالہ کرکٹ تاریخ، کئی بار کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ 72 سال پرانی ہے، جب سے اب تک یہ دونوں ٹیمیں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں مدمقابل آتی رہی ہیں۔

اس دوران میدان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بیٹ اور بال کے ساتھ زبانی جنگ بھی ہوتی رہی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کےد رمیان روایتی جنگ 1996 میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے انعقاد کے بعد شروع ہوئی۔


جب سے میدان میں آسٹریلیا اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی جنگ تو رہتی ہے لیکن کبھی کبھی بیٹ اور گیند کے علاوہ زبان اور ہاتھ سے بھی ان دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسے کئی لمحات آئے جب ان کے درمیان نوبت بد زبانی اور ہاتھا پائی تک بھی پہنچی۔

ایک ٹیسٹ کے دوران ویرات کوہلی اورڈیوڈ وارنر کے درمیان جھڑپ ہوگئی، دونوں نے ایک دوسرے سے بدزبانی کی کھلاڑیوں نے معاملہ رفع دفع کرایا۔

گوتم گھمبیر اور شین واٹسن بھی ایک ٹیسٹ میچ میں اُلجھ گئےتھے، شین واٹسن نے گھمبیر کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو جواب میں گھمبیر اُن کے کہنی مار کر دوڑے ہوئے چلے گئے۔

گھمبیر سائمن کٹیچ سے بھی لڑچکے ہیں، رن بنانے سے روکنے پر گھمبیر نے سائمن کٹیچ کو برا بھلا کہا تھا، اس موقع پر امپائر بلی باؤڈن دونوں کے درمیان دیوار بن گئے تو معاملہ ختم ہوا۔

روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر بھی ایک دوسرے پر گرمی کھا چکے ہیں۔

وارنر کی بھی بھارتی کھلاڑیوں سے لڑائی ہوچکی ہے اور ایسے کئی لمحات ہیں جب بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے اُلجھے۔

تازہ ترین