• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 10موٹرسائیکلوں، ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں جیولری شاپ میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان بھاری مالیت کے زیورات لے گئے ۔ گلشن اقبال چوک دھمیال روڈ میں ڈائمنڈ جیولرز پر پیراورمنگل کی درمیانی رات نامعلوم نقب زن تالے توڑ کر آہنی سیف نکال کرلے گئے جس میں 35تولے وزنی طلائی زیورات ،250گرام چاندی ،اوردیگرچاندی اورآرٹیفیشل زیورات تھے ۔ تھانہ ریس کورس نے موبائل اور کاؤنٹر سے 15ہزارروپے چھیننے، تھانہ صدرواہ نے اسلحہ کی نوک پر 25ہزارروپے ،طلائی زیورات ،دو موبائل اور ٹی وی چھیننے، اسلحہ کی نوک پر 60ہزارروپے ، سونا7تولے ،تین موبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نےموٹرسائیکل چھیننے، تھانہ پیرودھائی نےموبائل اڑانے، تھانہ نیوٹاؤن نے 2موبائل چھیننے، تھانہ صادق آبادنے موبائل چھیننے، کمرے سے 25ہزار روپے ، موبائل سم کارڈ ، شناختی کارڈ ، کپڑے کا حامل پرس چوری، خواتین سے 60ہزارروپے اور ایک تولہ کانٹے کا حامل پرس چھیننے، تھانہ نصیرآبادنے موبائل چھیننے،فارمیسی کے تالے توڑ کر 48ہزارروپے چوری ، موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے موبائل چوری ، تھانہ سول لائن نے سونا مالیتی2لاکھ روپے ،40ہزارروپے اور ڈیجیٹل کیمرہ چوری، تھانہ ائرپورٹ نےموٹر سائیکل اور 2موبائل چوری، آفس لاکر سےساڑھے تین لاکھ روپے چوری ، تھانہ ائرپورٹ نے 2لاکھ روپے اور 2تولے طلائی زیورات چوری، تھانہ ٹیکسلا نےموبائل اور 10ہزارروپےچوری، تھانہ واہ کینٹ نےدکان کے تالے توڑ کرنقدی موبائل کارڈ اور گھریلو اشیاء مالیتی80ہزار روپے چوری ، تھانہ صدرواہ نے ڈیزل انجن وکمپریسرمالیتی 65ہزارروپے چوری، تھانہ روات نےموبائل کارڈ ، 11500روپے اور مختلف اشیاءچوری کے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین