قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔