وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی مان رہے پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ حلقے کے عوام کےلیے بڑھ چڑھ کر کام کررہے ہیں، عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں، ملک بھر میں آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے معترف ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے، اس معاملے میں سپہ سالار نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت ٹھیک ہوئی، جو فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان کی خود 190 ملین پاؤنڈز کی چوری نکل آئی ہے۔