• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین نے شادی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اداکار امیر گیلانی سے شادی کی مزید تصاویر شیئر کردیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے شادی کے حسین لمحات کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔



تصاویر میں جوتا چھپائی کی رسم کے مناظر بھی نظر آرہے ہیں، جبکہ کچھ میں اداکارہ کے مہمان خوش سے رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’سچ میں امیر ہوگئی میں تو۔۔

گزشتہ دنوں ہونے والی ماورا اور گیلانی کی شیندی میں فرحان اور عروہ حسین کی جانب سے کیا گیا ڈانس بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

جوڑے کی جانب سے شیئر تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید