• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل کے کاروبارپربندش کافیصلہ واپس لیاجائے‘جمعیت ن

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحدکبدانی سینئرنائب امیر مولانامحمدحیات ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی ودیگر نے کہاہے کہ بلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول پر پابندی غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے کے مترادف ہے وفاقی حکومت کے فیصلے سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے صوبے میں پہلے ہی روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ایرانی تیل کے کاروبار پربندش سے لاکھوں خاندان متاثرہونگے رہنمائوںنے کہاکہ بلوچستان میں صنعتیں اورفیکٹریاں نہ ہونے کے باعث روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں ان حالات میں ایرانی تیل کے کاروبارپرپابندی سمجھ سے بالاتر ہے فیصلے سے قبل وفاق کو متبادل روزگار فراہم کرنا چاہیے وفاقی حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے جمعیت نظریاتی ایسے ناروا فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر صدا بلند کرے گی ۔
تازہ ترین