• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، نیوایئرنائٹ پر 23 مقامات پر آتش بازی ہوگی

دبئی میں 2021ء کی آمد کے موقع پر نیو ایئر نائٹ کو 23 مقامات پر آتش بازی کی جائے گی۔

دبئی حکومت کی جانب سے نئے سال کی خوشی کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے سال کو خوش آمدید کہیں مگر سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہنیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ دبئی کے مطابق برج خلیفہ کے اطراف علاقوں میں پرائیوٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ دبئی  کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عوام پبلک ٹرانسپورٹ سے نیو ایئر منانے برج خلیفہ آئیں۔

دوسری جانب اپنے اختتام کے قریب 2020ء یعنی رواں سال کا آخری دن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

آج مشکل سے بد ترین سال 2020ء کا آخری دن ہے اور جہاں ہر سال کے اختتام پر لوگ اُداس ہوتے ہیں وہیں اس مرتبہ لوگوں کے احساسات اس کے بالکل برعکس ہیں۔

تازہ ترین