• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 کا آخری دن: ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

2020 یعنی رواں سال کا آخری دن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

آج مشکل سے بد ترین  سال 2020 کا آخری دن ہے اور جہاں ہر سال کے اختتام پر لوگ اُداس ہوتے ہیں وہیں اس مرتبہ لوگوں کے احساسات اس کے بالکل برعکس ہیں۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ہیش ٹیگز بنائے گئے جب میں ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیش ٹیگ LastDayOf2020 چل رہا ہے۔

ٹوئٹر صارفین اس ہیش ٹیگ کے تحت سال کے آخری دن پر مختلف میمز کے ذریعے اپنے جذبات بیان کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مقبول ترین بالی ووڈ فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر پر درج تھا کہ ’آخر وہ دن آہی گیا۔‘

ڈریمر نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کچھ لوگ موجود ہیں جبکہ ایک شخص کو 2020 بنایا ہوا ہے اور وہ لوگ اُس شخص یعنی 2020 سے کہتے ہیں کہ ’اللّہ کی قسم آج تو تُو ختم ہے۔‘

کرکٹ جنون نامی بلاگر نے سال 2020 میں پاکستان کرکٹ کی کچھ شاندار یادوں کی طرف روشنی ڈالی۔ 

اسد اللّہ نامی صرف نے بھارتی فلم ’ہلچل‘ کے ایک سین پر مبنی میم شیئر کی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ہر شخص 2020 سے کہہ رہا ہے کہ کورونا وائرس کو بھی اپنے ساتھ لیکر جاؤ۔

ایک اور صارف نے بالی ووڈ فلم ’چھپکے چھپکے‘ کی ایک میم شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ سب 2020 سے کہہ رہے ہیں تُم جاؤ، ہم تمہاری جدائی برداشت کرلیں گے۔

خیال رہے کہ آج 2020 کا آخری دن ہے، رواں سال پاکستان سمیت دُنیا بھر کے لیے تاریخ کا ایک مشکل ترین سال رہا ہے، عالمی وباء کورونا وئراس کی وجہ سے دُنیا بھر میں لاتعداد ہلاکتیں ہوئیں، معیشت کو نقصان پہنچا، بےروزگاری اور غربت میں اضافہ، نظامِ تعلیم شدید متاثر ہوا، لوگوں کی جسمانی اور دماغی بھی بہت متاثر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس سال کے آخری دن ہر ایک شخص خوش نظر آرہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اُنہیں اُمید ہے نیا سال دُنیا بھر کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

تازہ ترین