سالِ نو کی آمد آمد ہے، بحرالکاہل کے جنوب میں جزائر پر مشتمل ملک سموآ سب سے پہلےنئے سال کو خوش آمدید کہے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق آج سہ پہر تین بجے سالِ نو کا آغاز ایک چھوٹے سے ملک سموآ سے ہوگا۔
سموآ کے15منٹ بعد یعنی تین بج کر 15 منٹ پر نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں نئے سال کا آغاز ہو گا جبکہ شام چار بجے نیوزی لینڈ میں نیا سال شروع ہو گا اور پانچ بجے روس میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔
چھ سے ساڑھے چھ بجے آسٹریلیا کے مختلف علاقے سال 2021 میں قدم رکھیں گے جبکہ آٹھ سے سوا آٹھ بجے جاپان اور کوریا سال2021 کا خیر مقدم کریں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات9 بجے چین، فلپائن، سنگا پور سمیت گیارہ مزید ملک نئے سال میں داخل ہوں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گا۔
ساڑھے دس بجے میانمار، گیارہ بجے بنگلہ دیش، ساڑھے گیارہ بجے بھارت اور سری لنکا میں بھی سال 2021 شروع ہو جائے گا۔
رات 12 بجے وطن عزیز نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ سال 2021 کو خوش آمدید کہے گا۔ پاکستان کے بعد امریکا پاکستان کے صبح دس بجے نئے سال میں داخل ہو جائے گا۔
آخر میں کینیڈا اور 29 دیگر ممالک بھی 2020 کو الوداع کہہ کر نئے سال کا آغاز نئی امیدوں کے ساتھ کریں گے۔