• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی دوبارہ فلموں میں آنے کو تیار

آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی دوبارہ فلموں میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصنف و ہدایت کار رومی جعفری نے ان کی بولی ووڈ میں واپسی کی تصدیق کی ہے۔ 

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

سشانت کی موت کی تحقیقات میں اس وقت بڑی پیشرفت سامنے آئی جب ریاچکرورتی اور ان کے بھائی کو آنجہانی اداکار کو ڈرگز دینے کا معاملے سامنے آیا، تاہم بعد میں خوبرو اداکارہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ 

ریا نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت اور سارہ علی خان ایک ساتھ ڈرگز کا استعمال کیا کرتے تھے۔ 

اداکارہ کے اس بیان کے بعد جیسے بولی ووڈ کی شامت آگئی اور ایک بعد ایک گرفتاریاں عمل میں آتی رہیں اور اداکاروں و فلم سازوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ چل نکلا۔ 

اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بولی ووڈ میں منشیات کے استعمال کی تفتیش شروع کروانے والی ریاچکرورتی دوبارہ فلموں میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ 

’سونالی کیبلز‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ریا سے متعلق رومی جعفری نے بتایا کہ اداکارہ سال 2021 کے آغاز میں کام کی طرف لوٹ آئیں گی۔ 

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے حال ہی میں ان سے ملاقات کی ہے وہ کافی خاموش ہیں، زیادہ نہیں بول رہیں، جن سب چیزوں سے وہ گزری ہیں اس کے بعد ان پر الزامات نہیں لگائے جاسکتے، ان تمام معاملات کو حل ہونے دیں، مجھے امید ہے ریا کے پاس بولنے کو بہت کچھ ہے۔‘

تازہ ترین