• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سال 2020 کے پی سی بی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے، بابراعظم، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی تین مختلف کٹیگریز میں شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نامزدگیوں کا اعلان آزاد جیوری نے کیا۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کٹیگریز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ سال کی بہترین انفرادی کارکردگی، وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کیٹگریز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو شاارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ 

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ سال کا سب سے قابل قدر کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفرید ی کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔


فواد عالم کی نیوزی لینڈ کیخلاف اور شان مسعود کی انگلینڈ کیخلاف سنچری، نسیم شاہ کی بنگلہ دیش کیخلاف تباہ کن بولنگ اور حفیظ کی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں 86 رنز کی اننگز کو سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر، مینز ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر، ویمن کرکٹر آف دی ایئر اور ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین