• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیچرز گالف: پہلے راؤنڈ کے اختتام پر منصور تیلی کو برتری

60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، پہلے راؤنڈ کے اختتام پر منصور تیلی 73 اسکور کے ساتھ لیڈ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

60ویں نیشنل امیچرز گالف چیمپئن شپ کا آغاز کراچی گالف کلب کارساز پر ہوا جہاں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

پہلے راؤنڈ کے اختتام پر منصور تیلی 73 کے اسکور کے ساتھ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، دوسرے نمبر کے لیے سائم شازلی، احمد سلطان اور رالفے راجہ 76 کے مجموعی اسکور پر موجود ہیں۔


ٹیم ایونٹ میں سندھ اے کی ٹیم کو 226 اسکور کے ساتھ برتری حاصل ہے اور پنجاب بی کی ٹیم 223 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

چیمپین شپ میں ملک بھر کے گالفرز پانچ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں، جس میں لیڈیز کی بڑی تعدا بھی شامل ہے۔

تازہ ترین