• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم امیچرز گالف چیمپئن شپ سرگودھا کے اسامہ ندیم نے جیت لی ہے ۔تین روزہ مقابلے لاہور جمخانہ کلب میں ہوئے ۔اسامہ ندیم نے نیٹ 209 اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ لاہور جمخانہ کے عبداللہ فاروق 215 اسکور کے ساتھ دوسرے اور حسین عطاء 218 اسکور کے تیسرے نمبر پر رہے ۔ گراس میں سلمان جہانگیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔سینئرنیٹ میں نجم حفیظ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

تازہ ترین