• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں ناصر حیات مگوں ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے انتخابات میں  میاں ناصر حیات مگوں اور خواجہ شاہ زیب اکرم بالترتیب صدر اور سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی منتخب ہو گئے،ایف پی سی سی آئی اعلامیہ کے مطابق فیڈریشن کا سالانہ اجلاس عام 31دسمبر 2020کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے انتخابات 2021کے نتائج کا اعلان کیا۔ ایف پی سی سی آئی الیکشن 2021کے نتائج کے مطابق، میاں ناصر حیات مگوں 180ووٹ لے کرصدر ایف پی سی سی آئی منتخب ہوئے جبکہ ان کے مخالف خالد تواب نے 178 ووٹ حاصل کیے۔ خواجہ شاہ زیب اکرم 197 ووٹ لے کرسینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی منتخب ہوئے جبکہ ان کے مخالف عبد الرؤف مختار نے 161ووٹ حاصل کیے۔ دریں اثنا ایسوسی ایشن کی نشستوں پر اطہر سلطان چاؤلہ، حنیف لاکھانی، چوہدری محمد سلیم اور محمد عارف یوسف جیوا نائب صدور منتخب ہوئے۔

تازہ ترین