• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کو ٹیکس ریونیو میں 13 ارب کے شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)ایف بی آرکورواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ(جولائی تا دسمبر)کے دوران ہدف کے مقابلے میں عبوری اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس ریونیو میں 13ارب روپے کا شارٹ فال رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں جمع کئے گئے ریونیو کے مقابلے میں 103 ارب روپے زائد جمع کیے ہیں پہلی ششماہی کا ٹارگٹ 2210ارب تھا، 2197ارب کا ریونیو جمع ہوسکا ،ذرائع کے مطابق ماہ دسمبر کے دوران حاصل ہونیوالی عبوری ٹیکس ریونیو میں 36 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال رہا ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے رات گئے حاصل ہونیوالے ٹیکس ریونیو کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ(جولائی تا دسمبر2020) کے دوران مجموعی طور پر2197ارب ارب روپے کا ریونیو جمع کیا جو کہ رواں مالی سال 2020-21 کی پہلی ششماہی کیلئے مقرر کردہ 2210 ارب روپے کی ٹیکس ریونیو کے ہدف کے مقابلے میں 13ارب روپے کم ہیں۔

تازہ ترین