سندھ فوڈ اتھارٹی (ایس ایف اے) نے لاڑکانہ اور باقرانی میں ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف آپریشن کیا ہے۔
ڈی جی ایس ایف اے کے مطابق دورانِ آپریشن 350 لیٹر کیمیکل ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کرکے 1 دُکان سیل کر دی گئی۔
فوڈ سیفٹی آفیسر محمد علی سومرو کی سربراہی میں ٹیم نے دونوں شہروں میں مختف کارروائیاں کیں۔
فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 60 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ادھر حیدرآباد میں فوڈ سیفٹی آفیسر اِشفأ زاہد کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 250 کلو مونو سوڈیئم گلوٹومیٹ ضبط کر لیا گیا۔
مونو سوڈیئم گلوٹومیٹ کی فروخت پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضرِ صحت اشیاء کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔
مزمل حسین ہالیپوٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام خوراک سے متعلق شکایات فوری اتھارٹی کو رپورٹ کریں۔