• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرابی پر گرین لائن ایکسپریس پڈعیدن میں روک لی گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گرین لائن ایکسپریس پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روک دی گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی ٹرین کے انجن میں فنی خرابی کے باعث روکی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرین کو فنی خرابی کے باعث پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر روکنے کے بعد ریلوے ٹیکینکل عملے کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن  پر ٹرین کے انجن کی مرمت کا کام جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید