• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آ گیا پاک برطانیہ باہمی تعاون پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کیا جائے: محسن نقوی

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ پاک برطانیہ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کیا جائے۔

محسن نقوی اور برطانوی نائب وزیرِ خارجہ برائے پاکستان و افغانستان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیل۔

دورانِ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات اور علاقائی امور پر مضبوط ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کے دورۂ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی، سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے اور پروپیگنڈے پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام تر حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے برطانیہ کے نائب وزیرِ خارجہ ہمیش فالکنر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید