پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال کے واش روم سے ملازم کی لاش ملنے کے معاملے پر صفائی عملے کے 10 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈ سرونٹ فیصل مختار کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ہے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ لاش کے اجزاء فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
پولیس نے متوفی کے اغواء کا مقدمہ 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر رکھا ہے۔