• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور شمال مغربی اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشکی کی صورتحال برقرار ہے، وادی کوئٹہ میں صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت منفی7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے شمالی و شمال مغربی اضلاع میں بھی شدید سردی کی لہر موجود ہے، خاص طور پر وادی زیارت، قلات، پشین، مستونگ، ژوب، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں موسم شدید سرد اور خشک ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایسے ہی شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین