• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ نے پودہ لگا کر نئے سال کا آغاز کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں پودہ لگا کر نئے سال کا آغاز کیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کے پودہ لگانے کی تقریب میں صوبائی وزراء نے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پام ٹری کا پودہ لگایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اُمید ہے نیا سال خوشحالی، ترقی اور روزگار کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2021 وبائی مرض سے نجات کا سال ہوگا اور انشاء اللہ نیا سال سرسبز سندھ کا سال ہوگا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر فاریسٹ ناصر حسین شاہ کو کراچی میں گل مہر، نیم، تیلی اور فروٹس کے درخت لگانے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین