پاکستان میں بارہ بجے بجتے ہی نئے سال کا آغاز ہو گیا، 2020 کا سال کورونا وبا اور کئی غم دے کر رخصت ہوا۔
پاکستان میں نئے سال2021 کا آغاز ہوگیا ہے، نئے سال کے استقبال کے لیے مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، راول پنڈی، ملتان، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں نئے سال کے جشن کا اہتمام کیا گیا۔
نیو ایئر نائٹ پر مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
نئے سال کی آمد کے موقع پر نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد سی ویو پہنچی ہے، سیکورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے نجی مال کی انتظامیہ کی جانب سے سال نو کو خوش آمدید کرنے کے لیے آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آتش بازی کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی ایک بری تعداد نجی مال کے باہر موجود ہے۔
سال نو کا جشن منانے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح ملکہ کوہسار مری پہنچ رہے ہیں۔ سیاحوں کے رش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، مری کی تمام سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہے۔
پاکستان میں تلخ و شیریں یادوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر 2020ء اختتام پذیر ہوگیا۔
آج ڈھلتے سورج نے اہل پاکستان کو نئی امید اور نئی صبح کا پیغام دیا کہ جو بیت گیا، اسے بھول جائیں اور نئے سال میں نئے حوصلے سے جائیں۔
پاکستان بھر کے مختلف شہروں کے تفریحی مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے جارہے ہیں جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔