• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی: سالی، بہنوئی کی لاشیں ملنے کا واقعہ، لڑکی کا چچازاد بھائی زیر حراست

تھرپارکر میں گزشتہ روز سالی اور بہنوئی کی ایک کمرے سے پھندا لگی لاشیں ملنے کے واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مرنے والی لڑکی کے چچازاد بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی ایس پی ہارون رشید کے مطابق واقعہ کی تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے اے ایس آئی گل محمد ساند کو معطل کر کے ڈی این اے کے لئے نمونے بھی لئے گئے ہیں جبکہ مرنے والی لڑکی کے چچازاد بھائی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، دونوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلقم ہوتا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آج مل جائے گی جس کے بعد مزید تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اے ایس آئی گل محمد ساند کے مٹھی میں ایک کمرے کے مکان سے ڈونگرو نامی شخص اور اس کی سالی کی پھندا لگی لاشیں ملی تھیں۔

تازہ ترین