• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز

کراچی ( سید محمد عسکری) کورونا کے باعث ملک بھر کے بند تعلیمی اداروں کو تین مراحل میں کھولنے کی تجویز کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے جو چار جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ پہلے مرحلے میں 25 جنوری سے پرائمری اسکول کھول دیئے جائیں، دوسرے مرحلے میں 4 فروری سے مڈل یا مساوی ادارے کھولے جائیں اور 15فروری سے اعلی تعلیم کے ادارے کھول دیئے جائیں جبکہ اسکولوں اور بورڈز کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے ابتداء میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات مختصر کردی جائیں گی۔ نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک اور صوبوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جس کی روشنی میں تین مراحل میں تعلیمی ادارے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔

تازہ ترین