جامعہ کراچی میں ایل ایل بی میں 150 سے زائد فیل طلبہ کو پاس کرنے کے میگا اسکینڈل کے بعد یونیورسٹی کے ناظم امتحانات انجینئر محمد یاسر خان کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ بالا اقدام کے بعد شعبہ غذائی علوم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر غفران سعید کو جامعہ کراچی کا نیا ناظم امتحانات مقرر کر دیا گیا ہے۔