• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

بھارت نے سال نو کے موقع پر ملک بھر میں ایمرجنسی کی صورت میں کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی ویکسین کی منظوری دیدی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی حکومت کی جانب سے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے فائزر، میڈورنا، سائنو فارم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسنز کا جائزہ لیا اور قرعہ فال آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کا نام نکلا تاہم ابھی ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا کی جانب سے مہر ثبت کرنا باقی ہے جو کہ ایک رسمی کارروائی ہوگی۔

بھارت آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا تیسرا ملک بن گیا ہے اس سے قبل برطانیہ اور ارجنٹائن منظوری دے چکے ہیں۔

علاو ازیں بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جس کی 50 ملین خوراکیں تیار ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین