• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

بھارت میں کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کو ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم سارو گنگولی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارو گنگولی معمول کے مطابق جم میں ورزش کرنے میں مصروف تھے کہ اس موقع پر ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی۔ 

سابق کپتان کے اہلِ خانہ میں سے نے میڈیا کو بتایا کہ سارو جب کھڑے ہونے میں بھی اپنے آپ پر قابو نہیں پاسکے اور انھیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی تو ان کے گھر والوں نے انھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ 

ڈاکٹرز نے بتایا کہ سارو کو پہلے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیا جس کے بعد انھیں دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔ 

سارو کی حالت سے متعلق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انھیں درمیانے درجے کا دل کا دورہ پڑا ہے، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

ادھر بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ حلقوں سے سارو کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین