کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھامیں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلوما ت کی بنیاد پر اندورن سندھ اور بلوچستان کے بارڈ پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی کی گئی ، جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، نان کسٹم پیڈ اشیاءکی مجموعی مالیت 3کروڑ 50لاکھ سے زائد بنتی ہے ، پکڑی جانے والی اشیاءمیں چائنہ نمک 660بیگز ، 935کلو گرام چھالیہ ، 27 بیگ گٹکا ، 148رول غیر ملکی کپڑا ، 29عدد آٹو پارٹس کے کاٹن ، 100 بیگز ملک پاوڈر ، گیس ہیٹر 50کاٹن ، ایکسرے فلم 14بیگز ، 14بیگز کمپیو ٹر پاٹس ، 96کاٹن چاکلیٹ ، 45عدد گٹکا کے پیکٹس ، 2ہزار 398عدد ٹائرز ودیگر سامان شامل ہے ، ترجمان کے مطابق پکڑا جانے والے سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔