• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: اسامہ قتل کیس میں گرفتار 5 پولیس اہلکاروں کا 3 روز کا ریمانڈ


اسلام آباد میں نوجوان اسامہ کے قتل کیس میں گرفتار انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے پانچ اہلکاروں کا عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

دوسری جانب وزارتِ داخلہ نے اسامہ قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے چیف کمشنر اسلام آباد نے ایس پی صدر سرفراز ورک کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔


آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسامہ کے گھر جا کر ان کے والد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت کسی کو نہیں چھوڑیں گے، لواحقین کو انصاف ملے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر بھی مقتول اسامہ کے گھر پہنچ کر اس کے والدین سے ملاقات کی اور کہا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ نوجوان بے گناہ تھا ۔

اسد عمر نے نوجوان کے والد کو مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

تازہ ترین